ETV Bharat / state

Students Felicitated in Dangiwacha: ڈنگی وچھ میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب - جموں و کشمیر میں رفیع آباد کے ڈنگی وچھ

جموں و کشمیر میں رفیع آباد کے ڈنگی وچھ میں 32 آر آر فوج اور زونل ایجوکیشن آفیسر کے اشتراک سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Students felicitated by zonal education officer Dangiwacha

ڈنگی وچھ میں طالب علموں کی حوصلہ افزائی کےلیے تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 8:10 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں رفیع آباد تحصیل کے زون ڈنگی وچھ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والےطلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جنہوں نے تعلیم کے شعبہ کے ساتھ ساتھ مختلف اسپورٹس و ثقافتی پروگرامز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ڈنگی وچھ کا نام روشن کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔

ڈنگی وچھ میں طالب علموں کی حوصلہ افزائی کےلیے تقریب کا اہتمام

اس سلسلے میں ان طالب علموں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی اور اس پروگرام میں ان بچوں کو اسناد کے ساتھ ساتھ انعام کے طور پر نقد رقم بھی دی گئی۔ اس دوران پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے 7 سیکٹر کمانڈر وکرات پاٹیل نے شرکت کی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا اور طالب علموں و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے دوران مختلف زونز سے آئے ہوئے اساتذہ کے علاوہ سیول سوسائٹی رفیع آباد، زونل ایجوکیشن آفیسر ڈنگی وچھ نے بھی ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام آگے بھی منعقد کئے جائیں گے اور ہنر مند بچوں کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Knee Replacement Surgery In GMC Baramulla: جی ایم سی بارہمولہ میں گھٹنے کی کامیاب سرجری

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف اسکولز کے طلبا نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے بچوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اکثر قصبے میں منعقد کئے جاتے ہیں تاہم انہوں نے انتظامیہ سے گاؤں میں بھی اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.