ETV Bharat / state

Storm in Baramulla: بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں آندھی نے تباہی مچا دی

author img

By

Published : May 9, 2022, 8:11 PM IST

جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی نے تباہی مچا دی، جس میں متعدد رہائشی، تجارتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

Storm in Baramulla
Storm in Baramulla

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور، پٹن، بانڈی پورہ کے ساتھ ساتھ زینگیر کے علاقوں کے اندر تیز آندھی نے تباہی مچائی اور اس کے ساتھ زور دار بارش بھی ہوئی۔ زبردست تیز آندھی نے کئی رہائشی، تجارتی ڈھانچے کی چھتیں اڑا دیں اور درخت جڑ سے اکھاڑ دیے Strong winds wreaked havoc in many parts of Baramulla۔

ویڈیو دیکھیے۔

پٹن، سوپور اور بانڈی پورہ سمیت شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درجنوں رہائشی مکانات، بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا جب کہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری نے پھل دار باغات کے درختوں کو بھی تباہ کر دیا۔ تیز ہواؤں کے باعث متعدد درخت زمین پر گرنے سے اندرونی سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی۔ Strong winds wreak havoc in parts of North Kashmir

مزید پڑھیں:

تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی کیونکہ تیز ہواؤں نے ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچایا اور ان علاقوں میں مختلف مقامات پر بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ تاحال آندھی کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.