شمالی کشمیر کے بارہمولہ اسٹیڈیم کالونی کے قریب 29 دسمبر کو پولیس نے ایک عسکری تنظیم سے وابستہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، گرفتار شخص کی شناخت آصف گل کے طور پر ہوئی ہے جو بارہمولہ کے کانسپورہ کا رہنے والا ہے۔
اسی ضمن میں بارہمولہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم نے ایک پرس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے کہا کہ عسکری تنظیم سے وابستہ ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کو گزشتہ آٹھ ماہ سے تلاش کیا جارہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ 17 اگست کو پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم کے بعد جوابی کاروائی کے دوران چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ آصف گل فرار ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کی تلاش جاری تھی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ آصف گل متعدد عسکری واردات میں بھی ملوث رہنے کے ساتھ ساتھ دوسرے نوجوانوں کو بھی عسکریت کی جانب رغبت دلانے میں اہم کردار ادا کرتا تھا، اس اعتبار سے آصف گل کی گرفتاری بارہمولہ پولیس کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہے۔
مزید پڑھیں: سرینگر انکاؤنٹر: 'ایک ہی بیٹا تھا، وہ بھی مارا گیا'