ETV Bharat / state

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا سوپور دورہ

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 8:11 PM IST

مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور گزشتہ دو سال سے ہم کافی خسارے میں چل رہے تھے اور اب نقلی ادوایات ہونے کی وجہ سے ہم اور زیادہ مشکلات میں پڑ گئے ہیں۔

Spurious pesticide Director
ڈائریکٹر ہارٹیکلچر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے زنگیر براٹ کلان علاقے میں نقلی ادوایات کے چھڑکاؤ کرنے کی وجہ سے باغات کو کافی نقصان ہوا ہے۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر

اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے علاقے کا دورہ کیا اور کسانوں کو بھروسہ دلایا کہ جو بھی کمپبی اس میں ملوث ہوگی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ نقلی ادوایات سے ان کے باغات کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کل چھڑکاؤ کیا اور کچھ ہی دیر میں سیب کے درخت اس سے جل گئے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور گزشتہ دو سال سے ہم کافی خسارے میں چل رہے ہیں اور اب نقلی ادوایات ہونے کی وجہ سے ہم اور زیادہ مشکلات میں پڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور: داخلہ نہ ملنے پر طلباء کا احتجاج

ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد نے بتایا کہ 'میں نے اس علاقے کا دورہ کیا اور پایا کہ نقلی ادوایات سے کافی سیب کے درخت جل چکے ہیں۔

انہوں نے بنایا کہ ہم ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے جو یہ نقلی ادوایات بازار میں بھیج رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.