ETV Bharat / state

سوپور: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - جل جیون مشن

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں پانی کی عدم دستیابی سے پریشان لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

سوپور: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
سوپور: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:51 PM IST

ضلع بارہمولہ میں قصبہ سوپور کے باغ اسلام علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کو لے کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرینگر - بارہمولہ سڑک پر احتجاج کیا۔ احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کافی دیر تک متاثر رہی۔

سوپور: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں نے محکمہ جل شکتی پر پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے موثر اقدامات نہ اٹھائے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا: ’’علاقے میں کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی سے انکے علاقے میں پینے کا پانی دستیاب کرنے کے حوالے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی گزارش کی۔

اس ضمن میں محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو افسر غلام رسول نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا باغ اسلام علاقے میں جل جیون مشن کے تحت کام شروع کیا ہے اور جلد ہی علاقے میں نئی پائپیں نصب کرکے علاقے کو پانی کی سپلائی فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.