ETV Bharat / state

سوپور: مہراج پورہ میں پل کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان - Sopore news

لوگوں کے کہنا ہے کہ انہیں کشتیوں کے سہارے دریا کو پار کرنا پڑتا ہے اور اس سے حادثے کا بھی خطرہ لاحق ہے۔

پل کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 9:52 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے مہراج پورہ علاقے میں دریائے جہلم پر آج سے دس سال قبل پل بنانے کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پل کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پل کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان

مقامی لوگوں نے بتایا 'اس پل کی تعمیر کرنے کے لیے آج سے دس سال پہلے انتظامیہ نے کام شروع کیا لیکن تب سے لے کر آج تک پل پر ہر سال کام شروع ہوتا ہے لیکن شروع کرنے کے ساتھ ہی کام کو روک دیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

لوگوں کے کہنا ہے کہ انہیں کشتیوں کے سہارے دریا کو پار کرنا پڑتا ہے اور اس سے حادثے کا بھی خطرہ لاحق ہے۔

لوگوں نے بتایا 'ہم نے انتظامیہ سے کئی بار گزارش کی کہ اس پل پر کام شروع کیا جائے لیکن کام شروع نہیں کیا گیا۔ ہم ایک بار پھر
ایل جی انتطامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پل پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہو سکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.