ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سوپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر جاوید احمد نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کے سبب ہمارے اسمال اسکیل انڈسٹریز میں جو نوجوان اپنا کاروبار کرتے تھے وہ اب بالکل بے روزگار ہوگئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'جو حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پیکیج دیا اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا ۔'
جاوید احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے اس سوپور بارہمولہ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں کم سے کم 450 ملازم کام کرتے تھے اور اپنا روزگار چلاتے تھے لیکن موجودہ صورتحال کافی خراب ہے اور اس وقت مشکل سے پچیس ملازم کام کرتے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم مرکزی سرکار سے التجا کرتے ہیں کہ وہ ہماری سمال سکیل انڈسٹریز کے تاجر برادری کو کوئی خصوص پیکج دی تاکہ ان لوگوں کا کاروبار ایک بار پھر پہلے جیسا ہو۔'