ETV Bharat / state

سوپور: 'اسکول میں حسب ضرورت تدریسی عملہ موجود نہیں'

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زنگیر، سوپور میں قائم گورنمنٹ اسکول میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر مقامی آبادی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

سوپور: ’اسکول میں بقدر ضرورت تدریسی عملہ موجود نہیں‘

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 11:37 AM IST

قصبہ سوپور کے ہاروَن، زنگیر میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر مقامی آبادی نے محکمہ تعلیم سمیت ضلع انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوپور: ’اسکول میں بقدر ضرورت تدریسی عملہ موجود نہیں‘

سوپور قصبہ سے تقریباً بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع گورنمنٹ ہائی اسکول، زنگیر میں تدریسی عملہ کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی آبادی نے کہا کہ حالیہ دنوں مشتہر ہوئے دسویں جماعت کے نتائج میں اسکول کے چند ہی طلبا کامیاب قرار پائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی کمی کے باعث طلبا کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

اسکول کی دیوار بندی نہ کیے جانے پر مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں جنگلی جانوروں کے داخل ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں میدان نہ ہونے کے سبب طلبا کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی حصہ نہیں لے پاتے۔

مقامی آبادی نے محکمہ تعلیم سمیت انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'ایک جانب سرکار گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے، دوسری جانب اسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے بھی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔'

لوگوں نے محکمہ تعلیم اور ضلع انتظامیہ سے زنگیر کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، طلبا کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ اساتذہ کی تقرری عمل میں لانے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.