شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے نوپورہ علاقے میں جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کا کنونشن منعقد ہوا۔ اس میں سوپور اور رفیع آباد سے آئے ہوئے پارٹی کے کارکنان کے علاوہ کافی لوگوں نے شرکت کی۔
اس کنونشن کا مقصد تھا کہ پیپلز کانفرنس کے ورکرز اور رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کر کے درپیش مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرنا تھا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالغنی وکیل نے بتایا کہ اس وقت ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر میں عام لوگوں کو کافی مشکلات کا کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ موجودہ سرکار صرف کھوکھلے وعدے کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں بے روز گاری عروج پر ہے۔ عوام بجلی، سڑک اور پانی کے لئے بھی ترس رہے ہیں۔
عبدالغنی وکیل نے مزید بتایا کہ پیپلز کانفرنس لوگوں سے کیے وعدوں پر قائم ہے اور جب تک ہم article 370 اور 35 اے کو واپس نہیں لے آتے تب تک ہم چین کی سانس نہیں لیں گے۔