ETV Bharat / state

بارہمولہ: کنزر علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کو مزید سخت کیا گیا ہے۔

بارہمولہ کا کنزر علاقہ ریڈ زون قرار
بارہمولہ کا کنزر علاقہ ریڈ زون قرار
author img

By

Published : May 17, 2020, 5:03 PM IST

ضلع کے کنزر ٹاؤن میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے آج مذکورہ علاقہ کو ریڈ زون قرار دیا ہے اور پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

بارہمولہ کا کنزر علاقہ ریڈ زون قرار

مذکورہ علاقے میں آج ایک مقامی دکاندار کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

وہیں ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہو رہے اضافہ کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو مزید سخت کیا گیا ہے۔

اس دوران تحصیل کنزر کے کئی مقامات پر متعدد ناکے لگائے گیے ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا گیا ہے۔ٹاؤن کے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کے کئی دکانداروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں میونسپل اہلکار مزید متحرک ہو گئے ہیں اور جگہ جگہ سینٹائز کیا جا رہا ہے۔

وہی تحصیل دار کنزر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں سماجی دوری اختیار کریں اور سرکاری حکمنامے کی پاسداری کو یقینی بنائیں، تاکہ اس مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.