شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں سنگرامہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نصیر احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 64 ٹیموں نے حصہ لیا اور آج کا فائنل میچ اشکرہ اور امرگڑھ کے درمیان کھیلا گیا۔ فائل میچ میں اشکرہ نے ستاون رن سے فتح حاصل کیا۔
نصیر احمد نے بتایا کہ جس کرکٹ میدان میں ہم یہ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں وہ کافی زیادہ خستہ ہے اور ہم نے حکومت اور انتظامیہ سے کئی بار گزارش کی کہ وہ اس کرکٹ میدان کی مرمت کرائیں لیکن سرکار نے آج تک ہمارے مطالبے پر کاروائی نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان لوگ کھیلوں کی طرف مائل ہوں اور وہ منشیات یا کسی غلط کام کی طرف نہ جائیں۔