ETV Bharat / state

Karan Jauhar in Kashmir: معروف ہدایت کار کرن جوہر گلمرگ میں - معروف ہدایت کار کرن جوہر نے کشمیر

معروف ہدایت کار کرن جوہر نے کشمیر میں فلم کی شوٹنگ کا حصہ مکمل کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی۔ Director Karan Jauhar in Gulmarg

معروف ہدایت کار کرن جوہر گلمرگ میں
معروف ہدایت کار کرن جوہر گلمرگ میں
author img

By

Published : Mar 8, 2023, 4:24 PM IST

معروف ہدایت کار کرن جوہر گلمرگ میں

سرینگر (جموں و کشمیر): معروف فلم ساز کرن جوہر حال ہی میں فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی ٹیم کے ساتھ کشمیر آئے۔ اطلاعات کے مطابق کرن جوہر اور ان کی ٹیم کا وادی کشمیر میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے 10 دن کا شیڈول ہے۔ ان کی فلم کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ بھی شوٹنگ کے لیے ٹیم کے ساتھ تھے۔ عالیہ بھٹ کے ہمراہ انکی بیٹی رہا کپور بھی تھی جو چند روز قبل اپنے والد رنبیر سنگھ کے ساتھ واپس ممبئی چلی گئی۔ کرن جوہر نے کشمیر میں شوٹنگ مکمل ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کرن جوہر نے شیڈول کے مکمل ہونے کا اعلان کرنے کے لیے کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ سے ایک ویڈیو شیئر کی۔ فلم ساز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’میری اداکاری پر مت جاؤ، میرے احساسات کو سمجھو۔۔۔ خوبصورت کشمیر کو الوداع کہہ رہا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ 28 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم اب یہ فلم 28 جولائی 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔ رنویر نے فلم کی نئی ریلیز کی تاریخ کے اعلان اس سے قبل لکھا: ’’کیونکہ یہ سب کچھ آپ کے خاندان سے محبت کرنے کے بارے میں ہے! راکی اور رانی کی پریم کہانی سینما گھروں میں، 28 جولائی 2023"‘‘

مزید پڑھیں: Film Shooting In Kashmir گلمرگ میں عالیہ اور رنویر سنگھ نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف

قابل ذکر ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ یکم مارچ کو فلم کی شوٹنگ کے لئے وادی کشمیر آے تھے۔ دونوں اداکاروں نے سخت حفاظتی اقدامات کے بیچ گلمرگ میں فلم کا ایک گنا فلمایا۔ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے علاوہ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں شبانہ اعظمی، جیا بچن اور دھرمیندر بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ سیف علی خان کا فرزند ابراہیم علی خان فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہا ہے۔ فلم کو دھرما پروڈکشنز اور وائی کام 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.