ETV Bharat / state

Seminar on Maqbool Sherwani: ڈاک بنگلوو سوپور میں یک روزہ پروگرام منعقد - سوپور یک روزہ پروگرام

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں منعقدہ یک روزہ سیمنار میں سوپور اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سو سے بھی زائد طلبہ نے شرکت کی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 8:31 PM IST

ڈاک بنگلوو سوپور میں یک روزہ پروگرام منعقد

سرینگر (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں فیوچر فورم انٹرنیشنل نامی ایک تنظیم کی جانب سے ڈاک بنگلوو سوپور میں یک روزہ سیمنار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام میں سوپور اور اس کے گرد و نواحی علاقوں سے وابستہ طلبہ نے شرکت کی، علاوہ ازیں راجیو گاندھی لٹریسی مشن سے تعلق رکھنے والے لڑکیوں نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔

پروگرام کے دوران بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے شہری مقبول شیروانی کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مقبول شیروانی 1947میں پاکستانی قبائلی حملوں کو ناکام بنانے کے لیے کافی مشہور ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان سے آئے قبائل حملہ آور براستہ بارہمولہ، سرینگر میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم مقبول شیروانی نے حکمت عملی کے ذریعے انہیں راستے سے بھٹکا کر ان کا منصوبہ ناکام بنایا۔

پروگرام کے دوران ملکی سالمیت، امن و امان، نوجوانوں کے کردار اور جموں و کشمیر کی تاریخ کے اہم واقعات پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے منتظم عمر بٹ نے مدعو کیے گئے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ’’جموں و کشمیر کی تاریخ کا مطالعہ کرنے اور مقبول شیروانی جیسے کشمیر کے اصل ہیروز کی قربانیوں‘‘ کو یاد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Seminar in Womens College Anantnag اننت ناگ میں کلچرل اکیڈمی کی جانب سے یک روزہ کشمیری سیمینار کا انعقاد

ڈاک بنگلوو سوپور میں منعقدہ پروگرام میں سوپور اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف اسکولوں سے آئے ایک سو بھی زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران طلبہ کو بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ پروگرام کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ نے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.