ETV Bharat / state

Baramulla Mushroom Units: بارہمولہ میں مشروم یونٹس کا افتتاح

author img

By

Published : May 16, 2023, 6:35 PM IST

چیف ایگریکچرل آفیسر، بارہمولہ، نے ضلع کے لوڈورہ، رفیع آباد کے دورے کے دوران مشروم یونٹ ہولڈرز سے ملاقات کی، کئی یونٹس کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہوں نے یونٹس کا افتتاح بھی کیا۔ Mushroom Units Inaugurated in Baramulla

بارہمولہ میں مشروم یونٹس کا افتتاح
بارہمولہ میں مشروم یونٹس کا افتتاح
بارہمولہ میں مشروم یونٹس کا افتتاح

بارہمولہ : شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں چیف ایگریکچرل آفیسر، بارہمولہ، لوڈورہ، رفیع آباد کا دورہ کرکے سیلف ہیلپ گروپ یونٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مشروم یونٹس کا بھی افتتاح کیا۔ دورے کے دوران محکمہ کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اس دوران انہوں نے سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ خواتین کے ساتھ ملاقات کی اور محکمہ ایگریکچرل کی جانب سے خواتین کو فراہم کیے گئے مشروم یونٹس کا بھی جائزہ لیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف ایگریکچرل آفیسر، بارہمولہ، نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ’’سیلف ائمپلائمنٹ‘‘ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کئی روزگار بخش اسکیموں کے تحت مختلف یونٹس فراہم کیے جاتے ہیں جن میں مشروم یونٹس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشروم یونٹس کے لیے نہ صرف لوگوں کو خام مال فراہم کیا جاتا ہے بلکہ انہیں اس حوالہ سے ٹریننگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ مشروم یونٹس گھریلوں خواتین کے لیے آمدن حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ہے اور گھر کے اندر ہی اس فصل کو تیار کیا جا سکتا ہے جو محض 60سے 70دنوں میں تیار ہوتی ہے۔

انہوں نے مشروم یونٹس کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بارہمولہ میں گزشتہ سال 315 مشروم یونٹ فراہم کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بارہمولہ کو ایسپریشنل ضلع ’’Aspirational District‘‘ بھی قرار دیا گیا ہے اور بارہمولہ کے دور دراز علاقہ جات میں اس طرح کے یونٹس پر کافی روپے خرچ کیے جاتے ہیں جس کا اصل مقصد لوگوں کو با اختیار بنانا ہے۔ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ’’اس وقت بارہمولہ میں مشروم کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے اور روز بروز مشروم کی طلب میں بھی تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے جس سے کسانوں/مشروم یونٹ مالکان کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Mushroom Cultivation In Pulwama پلوامہ میں مشروم کی پیداوار، خواتین کیلئے روزگار کے مواقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.