ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزارت داخلہ کو کبھی نہ کبھی اپنا دل نرم کرنا ہو گا: التجا مفتی - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

گاندربل میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی لیڈر التجا مفتی نے پارٹی امیدوار بشیر احمد میر کے حق انتخابی تشہیر کرتے ہوئے روڈ شو نکالا۔ اس روڈ شو میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

التجا مفتی: ہوم منسٹری کو اپنا دل نرم کرنا چاہئے
التجا مفتی: ہوم منسٹری کو اپنا دل نرم کرنا چاہئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 1:17 PM IST

التجا مفتی: ہوم منسٹری کو اپنا دل نرم کرنا چاہئے (Etv Bharat)

گاندربل (جموں و کشمیر): گاندربل میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے دوسرے روز بھی پی ڈی پی نے ایک زبر دست چناوی روڈ شو کا اہتمام کیا جس میں التجا مفتی اور پارٹی امید وار گاندربل بشیر احمد میر موجود تھے۔ روڈ شو پاندچھ سے ہو کر گاندربل کے مختلف علاقوں سے گزرا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

التجا مفتی: ہوم منسٹری کو اپنا دل نرم کرنا چاہئے
التجا مفتی: ہوم منسٹری کو اپنا دل نرم کرنا چاہئے (Etv Bharat)

اس موقعے پر التجانے مفتی نے کئی مقامات پر لوگوں سے خطاب کر کے بشیر احمد میر کے حق میں ووٹ مانگے۔ التجا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوم منسٹری کو اپنے رویہ میں تبدیلی لا کر اپنا دل نرم کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے نوجوان جن میں کئی صحافی بھی شامل ہیں وہ جیلوں میں نظر بند ہیں ہم ان کو رہا کرکے کے ہی دم لیں گے۔

اس موقعے پر بشیر میر نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 25 تاریخ کو ان کے حق میں ووٹ دیکر ان کو کامیاب بنائیں اور انہیں عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیں۔ بشیر نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی وادی میں حکومت بنائیگی تو یہاں پر ترقیاتی کے رکے ہوئے کام دوبارہ سے شروع کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں التجا مفتی لگاتار پارٹی امیدواروں کے لئے ریلیاں کر رہی ہیں۔ اپنی ریلی میں انہوں نے کہا کہ گاندربل میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب مرحوم مفتی محمد سعید نے کئے ہیں۔ اس لئے میں یہاں کی عوام سے کہتی ہوں کہ اگر اپنے علاقے کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو اپنا قیمتی ووٹ دیں اور حلقے کے امیدوار بشیر احمد میر کے حق میں ووٹ دیکر ان کو کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.