شارجہ: افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیاں تین ونڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری 34 اوورز میں 169 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔ رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 89 رنز بنائے اس کے بعد غضنفر نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیکن ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی افغانی بلے باز کوئی خاص کاردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نیگیڑی، نقبہ پیٹر اور پھلکواوئے کو دو دو وکٹ ملے جبکہ ایک وکٹ فورٹین کو ملا اور تین بلے باز رن آوٹ ہوئے۔ 170 رنز کے ہدف کو جنوبی افریقہ نے 33 اوور میں 3 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔
Aiden Markram shines as South Africa pull off a consolation win 👊#AFGvSA 📝: https://t.co/vBSs6PXo6h pic.twitter.com/fEPfdnlCSB
— ICC (@ICC) September 22, 2024
جنوبی افریقہ کی طرف سے ایڈن مارکرم نے 69 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ جبکہ ٹونی زورزی 26، ٹمبا باووما 22 اور ریزا ہینڈرکس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی، غضنفر اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ نے تسیرے ونڈے میں افغانستان کو شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچا لیا لیکن تین ون ڈے میچوں کی سیریز پر افغانستان نے 1-2 سے قبضہ کرنے میں کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ پہلے ونڈے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 177 رنز سے شکست دی تھی۔