ETV Bharat / state

Baramulla MC Councilors Meet: بارہمولہ کونسلرز نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 1:06 PM IST

ضلع بارہمولہ میں میونسپل کونسلرز نے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب کے علاوہ قصبہ بارہمولہ میں پارکنگ کا انتظام کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

بارہمولہ کونسلرز نے کیا انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کونسلرز کی جانب سے میونسپل کونسل میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں کئی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں قصبہ کے مختلف وارڈز سے تعلق رکھنے والے کونسلرز نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بھی گفتگو کی جس میں انہوں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کونسلرز کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ایک امید کے ساتھ انہیں انتخابات میں کامیاب بنایا ہے اور اپنے اپنے وارڈز کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے ہی انہیں لوگوں نے ووٹ دیکر کامیاب بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور شدہ کئی ترقیاتی منصوبے ابھی تک شروع بھی نہیں کیے گئے ہیں جس پر لوگ ان سے سوال کر رہے ہیں۔

کونسلرز نے قصبہ بارہمولہ میں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے علاوہ مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ قصبہ میں گاڑیوں کے لے پارکنگ موجود نہیں ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کونسلز نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس خراب ہونے کے سبب شام ہوتے ہی قصبہ بارہمولہ میں زندگی پوری طرح تھم سی جاتی ہے اور سڑکوں سمیت گلی کوچوں میں چلنے پھرنے، سفر کرنے میں لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کونسلرز نے انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: ’’لوگ مختلف مسائل اور شکایت لیکر ہمارے پاس اس امید سے آتے ہی کہ ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے، بعض اوقات، تعاون فراہم نہ کیے جانے کے باعث تعمیراتی کام انجام نہیں دئے جاتے، جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: NCORD Meet Baramulla بارہمولہ میں ڈسٹرکٹ لیول NCORD میٹنگ کا انعقاد

میونسپل کونسلرز نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمز کے تحت لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کی غرض سے فنڈز واگزار کیے جاتے ہیں تاہم ان فنڈز کو، ضلع انتظامیہ یا متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے وقت پر بحال نہیں کیا جاتا جس سے فنڈز لیپس ہوجاتے ہیں۔ کونسلز نے اس ضمن میں انتظامیہ سے تعاون طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.