ETV Bharat / state

سوپور میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام کو راحت

محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سوپور اور اس کے مختلف علاقہ جات میں سڑکوں کا میکڈمائزیشن کیے جانے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

سوپور میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام کو راحت
سوپور میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام کو راحت
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 8:54 PM IST

شمالی کشمیر سوپور قصبہ اور اس کے مختلف علاقوں میں محکمہ آر اینڈ بی نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ توسیع کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

سوپور میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن سے عوام کو راحت

خستہ حال سڑکوں کے باعث عوام کو ہو رہی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے سڑکوں کی میڈمائزیشن کے علاوہ بعض مقامات پر سڑکوں کی توسیع کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔

خستہ حال سڑکوں کی مرمت اور میکڈمائزیشن سے عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔ وہیں انتظامیہ کے مطابق سوپور کے نواحی علاقوں میں بھی میکڈمائزیشن کی جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزن نے بتایا کہ ’’قصبہ سوپور کے زینہ گیر علاقے کے مختلف دیہات میں میکڈمائزیشن کام شروع کیا گیا ہے اور سوپور- ژتکاک، سوپور- ڈانگرپورہ اور سوپور - بادام باغ سڑکوں کی میکڈمائزیشن کے علاوہ بلیک ٹاپ کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ مختلف مرکزی معاونت والی اسکیموں کے تحت فنڈس واگزار ہونے کے فور بعد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ توسیع کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے دیگر علاقہ جات خصوصا دور دراز دیہات میں کی سڑکوں کی مرمت کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.