ETV Bharat / state

بارہمولہ تصادم: ایک اور عسکریت پسند ہلاک، ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ عسکریت پسند، جو بظاہر غیر ملکی ہے، کو ہلاک کرنے کے لئے اس کے خفیہ ٹھکانے کو آئی ای ڈی سے اڑایا گیا۔

kreeri encounter continues
kreeri encounter continues
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 5:55 PM IST

Updated : Aug 18, 2020, 7:52 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں پیر کو عسکریت پسندوں کے سکیورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی پر حملے کے بعد طرفین کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں منگل کو ایک اور عسکریت پسند مارا گیا جس کے ساتھ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔

پیر کو عسکریت پسندوں کے حملے اور اس کے بعد علاقے میں چھڑنے والے تصادم میں پانچ سکیورٹی فورسز اہلکاروں اور دو عسکریت پسندوں سمیت سات افراد مارے گئے تھے۔ ہلاک شدہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں سی آر پی ایف اور فوج کے دو دو اہلکار اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او شامل ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے کریری تصادم میں ایک اور عسکریت پسند کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'کریری انکاؤنٹر اپڈیٹ: ایک اور عسکریت پسند مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی۔ ممنوعہ مواد بشمول اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ تلاشی آپریشن جاری ہے'۔

فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا: 'بارہمولہ میں ایک اور عسکریت پسند مارا گیا جس کے ساتھ مہلوک عسکریت پسندوں کی تعداد تین ہوگئی۔ ان کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل اور تین پستولیں برآمد کی گئی ہیں۔ دو شدید زخمی فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ مشترکہ آپریشن جاری ہے'۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کو حملے کے بعد شروع ہونے والے عسکریت پسند مخالف آپریشن میں منگل کو ایک اور عسکریت پسند مارا گیا۔

کریری انکاؤنٹر ہنوز جاری

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عسکریت پسند، جو بظاہر غیر ملکی ہے، کو مارنے کے لئے اس کے خفیہ ٹھکانے کو آئی ای ڈی سے اڑایا گیا۔

پولیس نے پیر کے روز مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت لشکر طبینہ کمانڈر برائے شمالی کشمیر سجاد احمد میر عرف حیدر عرف راجا ساکنہ براٹھ کلان سوپور اور اسی تنظیم کے دوسرے ایک عسکریت پسند عنایت اللہ میر ساکنہ اندرگام پٹن کے بطور کی تھی۔

عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل لوکیش شرما اور کانسٹیبل خورشید خان ساکنان بہار اور ایس پی او کی شناخت مظفر علی ساکنہ بارہمولہ کے بطور کی گئی تھی۔

Last Updated : Aug 18, 2020, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.