ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے دور دراز علاقہ کہونسہ میں کہونسہ پریمیئر لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔
اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سوپور اور ضلع بانڈی پورہ سے کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا اور اج کا فائنل میچ منگنی پورہ الیون اور فرنڈس الیون کے درمیان کھیلا گیا اور منگنی پورہ الیون نے اس میچ کو پانچ میں جیت حاصل کی۔
اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چیف گیسٹ عرفان دلاور بٹ نے بتایا کہ اج میں کہونسہ کے دیہات میں آکے کافی خوش ہوا، کیونکہ اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو یہاں پر کوئی ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے۔ عرفان نے کہا کہ یہ کرکٹ میدان کافی خستہ ہے لیکن اگر اس میدان کی فینیسنگ کی جائے تو یہ جموں و کشمیر کا سب سے خوبصورت میدان بن سکتا ہے۔ ایک میدار کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کی خوبصورت ولر جھیل کے کنارے پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں تاکہ وہ غلط کاموں سے دور رہیں اور ہماری کوشش جاری ہے کہ ہم دوسری جگہوں پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعفاد کریں اور مجھے اس میں لوگوں اور نوجوان نسل سے بہت پیار ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'بیٹے کو زندہ دیکھ کر یقین نہیں آ رہا ہے'
انہوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ یہ کرکٹ ٹورنامنٹ کافی کامیاب رہا اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سے پہلے بھی زنگیر سوپور میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا تھا اور کامیاب رہا تھا۔
واضع رہے کہ عرفان دلاور بٹ سوپور اور بانڈی پورہ میں ایک اہم شخصیت ہیں۔ وہ کھیل کود جیسے سرگرمیوں میں نوجوانوں کو راغب کر کے اس کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ نوجوان نسل برے کاموں سے دور رہے اور وہ اس مہم میں کامیاب رہے ہیں۔