ایس ایس پی بارہمولہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت آج ڈسٹرکٹ پولیس لائن بارہمولہ سے 50 طلباء کو بھارت درشن ٹور کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ضلع کے مختلف تحصیلوں سے آئے 50 طلباء پر مشتمل ایک گروپ پولیس کے اعلی افسران کی قیادت میں نئی دہلی کے سات روزہ دورے پر روانہ ہوئے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور منشیات کے خلاف جنگ کا پیغام دیا۔
بھارت درشن کیلئے جانے والے طلباء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹور پروگراموں سے انہیں مستقبل میں فائدہ پینچے گا۔