ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Uri: اوڑی میں منشیات اور نقدی سمیت منشیات فروش گرفتار - اوڑی بارہمولہ 850گرام وزنی منشیات

جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی بھی زور و شور سے جاری ہے۔ اوڑی میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ Baramulla Police Arrested Drug Peddler in uri

اوڑی میں منشیات، نقدی سمیت منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 5:24 PM IST

اوڑی میں منشیات، نقدی سمیت منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ اوڑی کے مکمل کوٹ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ بارہمولہ پولیس نے ملزم کی تحویل سے 850 گرام منشیات سمیت لاکھوں روپے نقدی برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاعات کے مطابق بارہمولہ پولیس کو ذرائع کے حوالہ سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک منشیات فروش نے اپنے رہائشی مکان میں منشیات کو ذخیرہ کر رکھا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران 850گرام وزنی منشیات برآمد کی گئی جبکہ چودہ لاکھ رپے نقد رقم بھی ضبط کی گئی، پولیس نے رہائشی مکان مالک، منشیات فروش، کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: Narco-Militancy Module Busted in Baramulla: ایس ایس پی بارہمولہ نے نارکو ملیٹینسی ماڈیول کا انکشاف کیا

بارہمولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت مقصود احمد ساکنہ ماڈیا، کمل کوٹ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقامی باشندوں نے منشیات کے خلاف اوڑی پولیس کی کارروائیوں کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسی علاقے، کمل کوٹ، سے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ منشیات فروشوں کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت نقدی بھی بر آمد کی گئی تھی۔ بارہمولہ پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں مقامی باشندوں سے تعاون طلب کیا ہے، وہیں مقامی باشندوں نے بھی منشیات کے بڑھتے رجحان میں پولیس کا پوری طرح سے تعاون دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.