ETV Bharat / state

بارہمولہ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایس ایس پی ٹریفک رورل رویندرا پال سنگھ نے بارہمولہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹریفک کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ Baramulla SSP Traffic Reviewed Traffic Situation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 1:06 PM IST

بارہمولہ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا
بارہمولہ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا
بارہمولہ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا

بارہمولہ: ضلع بارہمولہ ایس ایس پی ٹریفک رورل رویندرا پال سنگھ نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ایس ایس پی ٹریفک نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کا جائزہ لیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جانکاری دی کہ اگر آپ لوگ قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو آپ کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک مجاہد احمد کے ساتھ ساتھ محکمہ کے دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہیں، ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Traffic Management In Ganderbal گاندربل میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ میں گاڑی چلانے والوں کے ساتھ ساتھ بائک سواروں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بارہمولہ مارکیٹ میں یہ دیکھا کہ دوکانداروں نے سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے اور جگہ جگہ سڑکوں پر Wrong parking کی گئی ہے جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برسوں سے کشمیر میں سڑک حادثات میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں اور ہم اب لگاتار کونسلنگ بھی کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.