شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج لشکرطیبہ کے دو اوور گراونڈ ورکرز گرفتار کیے گیے۔
اطلاعات کے مطابق سوپور پولیس نے آج صبح بور باغ علاقے میں ایک ناکے کے دوران دو لشکرطیبہ کے اوور گراونڈ ورکرز کو گرفتار کیا۰
پولیس کے مطابق ان سے کافی اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا اور اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۰
مزید تفصیلات کا انتظار۔۔