شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں پیکس ایڈوینچر اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام ایک ٹریکنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور اس میں دس سالہ نبیہ نے وہ کر دکھایا جس سے سب حیران رہ گئے۔
نیچہ نے رنگا واری سے دنواس پیر پنچال بلٹ میں دس ہزار فٹ اونچائی ایک ہی دن میں چڑھائی کی۔ ٹریکرس کا کہنا ہے کہ نیبہ کو قدرتی مناظر دیکھنے کا شوق ہے، اسی وجہ سے اس کے اندر اتنا جوش و جذبہ ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نبیہ نے کہا 'مجھے ٹریکنگ کرنا بے حد پسند ہے اور قدرتی مناظر کو دیکھنے کا بہت شوق ہے'۔
نیبہ نے کہا 'مجھے پڑھائی کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی حصہ لینا پسند ہے اور میں نے دس ہزار فٹ کی اونچائی پار کرنے کا شغل بنا کر ہمت نہیں ہاری اور منزل تک خوشی خوشی پہنچ گئی'۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم مودی لیہہ کے ہنگامی دورے پر
بجبہاڑہ حملے میں ملوث عسکریت پسند ہلاک: آئی جی پی کشمیر
نبیا نے مزید کہا 'کوئی بھی جسمانی کام ہو، وہ کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے صحت تندرست رہتی ہے۔ ہر ایک انسان کو ایسے کاموں میں حصہ لینا چاہے۔