ETV Bharat / state

کشمیر میں پروان چڑھا نیا 'انڈین آئیڈل' - \کسے معلوم تھا کہ بارہمولہ کے دیوان باغ

کسے معلوم تھا کہ بارہمولہ کے دیوان باغ میں کرائے کے ایک چھوٹے سے کمرے میں اپنے ماں باپ کی تنگ دستی کے بیچ پلا بڑھا بچہ کبھی انڈیا کی شان بنے گا۔

کشمیر میں پروان چڑھا نیا 'انڈین آئیڈل'
کشمیر میں پروان چڑھا نیا 'انڈین آئیڈل'
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 12:09 AM IST

Updated : Mar 4, 2020, 1:07 PM IST

بارہمولہ میں سنی کو جو لوگ جانتے ہیں، وہ نہ صرف اس بات سے خوش ہیں بلکہ کافی لوگوں نے گزشتہ رات سنی کے لیے دل کھول کر ووٹ بھی کیا۔

کشمیر میں پروان چڑھا نیا 'انڈین آئیڈل'
کشمیر میں پروان چڑھا نیا 'انڈین آئیڈل'

ملک کے مقبول عام ریئلٹی شو انڈین آئیڈل 2020 کے آڈیشن میں جب سنی نے ججز کو اپنی ماں اور خود کی مجبوریوں کے بارے میں بتایا تو تینوں ججز کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ چند ہی لمحوں میں جب سنی نے سروں کے بادشاہ نصرت فتح علی خان کی طرز پر تان چھیڑی تو ججز کے ساتھ ساتھ دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

کشمیر میں پروان چڑھا نیا 'انڈین آئیڈل'

کشمیر سے سنی کی وابستگی بہت پرانی ہے۔ بچپن سے ہی اپنے والدین کی مدد کے لیے سنی نے بارہمولہ کے بازار اور گلی کوچوں میں چھوٹے موٹے کام کیے۔ فرصت کے چند لمحوں میں سنی پڑوس میں رہنے والے لڑکوں کے ساتھ جی بھر کے کھیلا کرتا تھا۔ آج سنی کو جاننے والے یہ تمام لوگ انڈین آئیڈل ونر سنی ہندوستانی کا نام بڑی محبت اور فخر سے لیتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں کل رات جب انڈین آئیڈل کا گرینڈ فنالے ٹی وی پر راست ٹیلی کاسٹ ہو رہا تھا تو سنی کے لیے اس کے کشمیری دوستوں نے دل کھول کر ووٹ کیا۔ اس کے مکان مالک کا کہنا ہےکہ 'سنی بہت ہی محنتی اور ایماندار لڑکا ہے اور بارہمولہ کے فٹ پاتھوں پر کافی محنت اور مشقت سے اپنا کام کرکے اپنے ماں باپ کا پیٹ پالتا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کے اہل خانہ نہایت مشکل اور مفلسی میں اپنی زندگی گزارتے تھے اور کسے پتہ تھا کہ سنی آج اس مقام پر پہنچ کر پورے ملک کو حیران کر دے گا۔'

دیوان باغ کے اس کمرے اور ان گلیوں میں سنی نے اپنے بچپن اور جوانی کے سفر کو طے کرکے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اسے موسیقی سے کافی محبت ہے اور وہ سنی کی آواز کو بہت پسند کرتے ہیں۔'

سنی کے والد کا انتقال کچھ برس پہلے دیوان باغ بارہمولہ میں ہی ہوا جس کے بعد مقامی لوگوں نے نقدی جمع کر کے اس کے والد کی آخری رسومات ادا کرنے میں مدد کی اور اس کے بعد گزشتہ برس سے سنی اور اس کی ماں واپس گھر چلے گئے۔

سنی کے کچھ جاننے والے اور اسی کام سے منسلک ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ کافی خوش ہیں اور انہیں یقین نہیں ہو رہا ہے کہ اس پیشہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اتنا بڑا مقام حاصل کر لیا۔

Last Updated : Mar 4, 2020, 1:07 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.