ETV Bharat / state

غیر مقامی باشندوں میں مہینے بھر کا راشن تقسیم - Kashmir

ماہ رمضان کے پیش نظر سوپور قصبے میں غیر مقامی باشندوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مہینے بھر کے لیے راشن تقسیم کیا گیا۔

boys degree college sopore
coronavirus
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 5:16 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جمعرات کو غیر مقامی باشندوں میں ڈی سی بارہمولہ کی ہدایت پر اشیاء خوردنی تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار سوپور شبیر احمد کا کہنا تھا کہ ’’لاک ڈاؤن میں پھنسے غیر مقامی باشندوں کو آٹا، نمک، چاول، وغیرہ تقسیم کیا گیا تاکہ انہیں کسی بھی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

غیر مقامی باشندوں میں مہینے بھر کا راشن تقسیم

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیر مقامی باشندوں کو اس سے پہلے بھی راشن فراہم کیا گیا ہے تاہم اس بار ماہ رمضان کے پیش نظر انہیں مہینے بھر کا راشن دیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈگری کالج سوپور کے بائز ہوسٹل میں رکھے گئے غیر مقامی باشندوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سوپور اور اس کے گرد نواح میں غیر مقامی باشندوں کو مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے جنکے کھانے پینے کا انتظام ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.