فٹ انڈیا کے تحت ہونے والی یہ دوڑ اوڑی کے بوائز جونیر ہائی سکنڈری اسکول میں منعقد ہوا۔
اسکول کے پرنسپل مشتاق احمد ہری جھنڈی دکھاکر دوڑ کا شروع کروایا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبا اور نوجوانوں نے شرکت کی اس کے لیے شائقین کی بھی خاصی تعداد جمع تھی۔
مزید پڑھیں:بانڈی پوری میں سرکاری ملازمین معطل
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ دوڑنے سے انسان کی صحت اچھی رہتی ہے، ان کا جسم چاک و چوبند رہتا ہے۔ روزانہ ورزش کرنے والے اور دوڑنے والے افراد بیمار کم پڑتے ہیں۔ اس لیے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ روزانہ چند کلو میٹر دور لگائیں اور اپنی صحت کو بہتر بنائیں۔
انھوں نے کہا کہ اس لیے فٹ انڈیا پروگرام کے تحت اس قسم کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ نوجوان اور طلبا اپنی صحت پر دھیان دے سکیں۔