ETV Bharat / state

آڑو کی اچھی پیداوار سے کسان خوش

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:01 PM IST

کشمیری زبان میں آڑو (peach) کو 'ایر' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ صحت کے لیے مفید اور کھانے میں ذائقے دار ہوتا ہے۔

peach
آڑو

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تقریبا سات کلو میٹر دور ڈانگر پورہ زینگیر سے تعلق رکھنے والے کسان کافی خوش ہیں۔ اس کی وجہ یہاں آڑو کی اچھی پیداوار ہے۔ گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے اس برس یہاں آڑو کی پیداوار اچھی ہوئی ہے۔

آڑو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی کسانوں نے بتایا کہ گذشتہ دو تین برسوں سے موسم کی خرابی اور مسلسل ژالہ باری کی وجہ سے آڑو کی کاشت کو کافی نقصان ہوا۔ وہیں، اس سال آڑو کی پیداوار میں اضافہ ہونے سے کسان کافی خوش ہیں۔ اس برس لوگوں کو ژالہ باری سے بھی نجات ملی۔

ایک مقامی کسان نے کہا کہ 'آج ہم اپنے باغوں میں آڑو کی کاشت کر رہے ہیں اور ہمیں اس بار امید ہے کہ یہ آڑو جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ مختلف بیرون ریاستوں میں بھی اچھے داموں پر فروخت کیا جائے گا۔ اس بار ہم راحت کی سانس لے سکیں گے اور اپنی زندگی اچھی طرح سے گزار سکیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں:

بارمولہ: اوڑی میں ژالہ باری، فصلوں کو نقصان

ہم آپ کو بتا دیں کہ آڑو جسے کشمیری میں 'ایر' کے نام سے جانا جاتا ہے وہ کافی مشہور ہے۔ یہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے اور کھانے میں ذائقے دار ہوتا ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ اس باس اس کی پیداوار اچھی ہوئی اس لیے اس کے دام بھی اچھے ہونے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.