بارہمولہ: بھارتیہ کسان یونین کے صدر راکیش ٹکیت نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں واقع ایشاء کے دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی، سوپور کا دورہ کیا۔ ٹکیت کے ہمراہ اُن کے قریبی ساتھیوں نے بھی فروٹ منڈی سوپور کا دورہ کرکے وہاں کسانوں کے کئی وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد ملک سمیت ایسوسی ایشن لیڈران کے علاوہ درجنوں کسانوں اور سیب کی صنعت سے وابستہ تاجرین نے شرکت کی۔ Farmer Leader Rakesh Tikait in Sopore
پروگرام کے منتظمین کے مطابق ’’اس دورے کا مقصد کسانوں، میوہ تاجرین خصوصاً فروٹ منڈی سوپور سے وابستہ افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے، کیونکہ رواں برس میوہ تاجرین کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا، جس سے یہاں کے مقامی کسان اور میوہ تاجرین پریشانیوں میں مبتلا ہوئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم میوہ تاجرین، کاشتکاروں کے فائدے کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔‘‘Farmer Leader Rakesh Tikait in North Kashmir
راکیش ٹکیت نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’فروٹ منڈی سوپور سیب کے کاشتکاروں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ انہیں مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے خاص طور پر گذشتہ دو تین برسوں کے دوران، اور اسی سلسلے کے تحت ہم نے منڈی کا دورہ کیا۔‘‘ ٹکیت نے مزید کہا کہ فروٹ گروورس کو دوپیش مشکلات و مسائل سے وہ دارالحکومت دہلی کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’فروٹ منڈی سوپور سے متعلق تمام مسائل کو مقررہ وقت پر حل کر لیا جائے گا۔‘‘
مزید پڑھیں: Protest at Fruit Mandi Sopore: ایران سے سیبوں کی غیر قانونی برآمدگی کے خلاف سوپور فروٹ منڈی میں احتجاج
ٹکیت نے کسانوں خاص کر سیب کاشتکاروں کے مسائل سنے اور کہا کہ ’’جو بھی مسائل یہاں کے کسانوں کو درپیش ہیں، ان کا ازالہ کرنے کے لیے میں مرکزی سرکار کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو زمینی سطح پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا تاکہ مستقبل میں یہاں کے کسانوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔