ETV Bharat / state

‘Extortionist’ Arrested in Baramulla خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار - بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار

بارہمولہ پولیس نے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے الزام میں ایک شخص کو، متاثرہ خاتون کے والد کی شکایت کے بعد، گرفتار کر لیا ہے۔

خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 4:36 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مبینہ طور پر ایک لڑکی کو فون پر دھمکی دینے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چوکی دلنہ، بارہمولہ کو ایک شخص کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کی بیٹی کو ایک نامعلوم کالر کافی عرصہ سے لگاتار بلیک میل کر رہا ہے اور اس کو دھمکا رہا ہے جس سے وہ انتہائی پریشان ہوئی ہے۔

بارہمولہ پولیس بیان کے مطابق ’’شکایت گزار کا کہنا ہے کہ نامعلوم (گمنام) کالر نے میری بیٹی سے اچھی خاصی رقم بھی لوٹی ہے اور جب حالات ابتر ہوئے تو اس نے ساری کہانی میرے سامنے بیان کی۔‘‘ پولیس ترجمان نے کہا کہ لڑکی کے والد کی جانب سے موصول ہوئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کرکے فوری طور تحقیقات شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں: Principal Arrested in Molestation Case چھیڑ چھاڑ کے الزام میں اسکول پرنسپل گرفتار

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ، سجاد بخاری، کی نگرانی میں سخت کاوشوں کے بعد بھتہ خور کو اپنے گھر سے گرفتار کیا۔ بیان میں گرفتار شدہ کی شناخت اویس رشید بٹ عرف زیدان ولد عبد الرشید بٹ ساکنہ چتلورہ، رفیع آباد، بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ لوٹی ہوئی رقم کی بر آمدگی کے متعلق اس کیس کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ انہوں نے بیان میں دعویٰ کیا کہ ’’بارہمولہ پولیس خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔‘‘

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.