ETV Bharat / state

سوپور: محکمہ امور صارفین نے گوشت فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا

محکمہ امور صارفین، بارہمولہ کی ٹیم نے مقررہ نرخناموں کے مطابق گوشت بیچنے کو یقینی بنائے جانے کی غرض سے قصبہ سوپور میں متعدد گوشت فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

سوپور: محکمہ امور صارفین نے گوشت فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا
سوپور: محکمہ امور صارفین نے گوشت فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 12:04 PM IST

ضلع بارہمولہ میں محکمہ امور صارفین کی ٹیم نے سوپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعدد گوشت فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

سوپور: محکمہ امور صارفین نے گوشت فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ فوڈ اینڈ سپلائز کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے بتایا کہ حالیہ تعطل کے بعد گوشت فروشوں نے پھر سے دکانیں کھولی ہیں، تاہم محکمہ کی ٹیم کی جانب سے مقررہ نرخناموں کے مطابق گوشت بیچنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے عوام سے گوشت سمیت دیگر اشیاء مقررہ نرخناموں کے مطابق ہی خریدنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی دکاندار مقررہ نرخنامے سے زیادہ قیمت پر اشیاء بیچ رہا ہے تو فوراً نزدیکی پولیس اسٹیشن یا محکمہ فوڈ اینڈ سپلائز کو اطلاع کریں۔

قابل ذکر ہے کہ مٹن ڈیلران اور انتظامیہ کے مابین گوشت کی قیمتوں کو لیکر رسہ کشی کے درمیان گوشت فروشوں نے کئی ہفتوں تک دکانیں بند رکھی تھیں جس کے سبب لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا تھا۔

انتظامیہ نے حالیہ دنوں گوشت کی قیمت 535روپے فی کلو (بغیر اوجڑی) اور 490روپے مع اوجڑی (100گرام) مقرر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.