ETV Bharat / state

بارہمولہ میں ای- لوک عدالت - شمالی کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پہلی بار ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے ای-لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔

بارہمولہ میں ای- لوک عدالت کا اہتمام
بارہمولہ میں ای- لوک عدالت کا اہتمام
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 4:44 PM IST

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) کی جانب سے ای لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا ۔ اس الیکٹرانک لوک عدالت کے دوران متعدد مقدمات کی یکسوئی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین ڈی ایل ایس اے (پرنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارہمولہ کی صدارت میں پہلی بار ای لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔

ضلع میں کُل نو بینچ تشکیل دیئے گئے تھے وہیں سرحدی علاقے اوڑی اور بونیار میں بھی ایک ایک بینچ تشکیل دیئے گئے تھت اور اس دوران بہت سے مقدمات اٹھائے گئے جن میں کافی مقدمات کو خوشگوار انداز میں ورچوئل موڈ کے ذریعہ حل کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متّل کی رہنمائی میں مختلف ڈیجیٹل طریقوں کے ذریعے ای-لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ مقدموں کے تمام فریقوں، عام لوگوں سے، جو ای-لوک عدالت کے ذریعے اپنے تنازعات کا حل چاہتے ہیں، درخواست کی گئی تھی کہ وہ 10 اگست سے پہلے قانونی خدمات کی ضلع اتھارٹی کے دفتر سے رابطہ قائم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.