ڈائریکٹر انفورسمنٹ بی کے چندن نے شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں کھاد اور ادویات بیچنے والے دکانداروں کا اچانک معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ محکمہ ایگریکلچر کے مختلف افسران بھی تھے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’دورے کا مقصد کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘
انہوں نے دکانداروں سے غیر معیاری ادویات اور کھادوں کو فروخت کرنے سے اجتناب کرنے اور محکمہ ایگریکلچر اور اسکاسٹ کی جانب سے تجویز کردہ کھاد اور ادیات فروخت کرنے کی تلقین کی۔
مزید پڑھں: میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری ادویات اور کھاد بیچنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے علاوہ انکی لائسنس بھی رد کر دی جائے گی۔