ETV Bharat / state

ڈی سی بارہمولہ کا متعدد پارکز کا دورہ

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:40 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ، ڈائریکٹر ٹورازم نے کشمیر کے متعدد پارکوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران ان لوگوں نے سیاحت کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ڈی سی بارہمولہ کا متعدد پارکوں کا دورہ
ڈی سی بارہمولہ کا متعدد پارکوں کا دورہ

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این اتو اور ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نثار احمد وانی اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے اج ضلع کے متعدد پارکوں کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے سیاحت کے شعبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور پوزیشن کا جائزہ لیا۔

ڈی سی بارہمولہ کا متعدد پارکوں کا دورہ

اس دورے کا آغاز کھڈنیار بارہمولہ کے مقام دریائے جہلم کے کنارے واقع پارک کے معائنہ کے ساتھ کیا۔ جہاں ڈی ڈی سی نے مختلف جاری کاموں کی جانچ کی۔

انہوں نے چلڈرن پارک کے قیام کے لئے متعلقہ ایجنسیوں سے مختلف طریق کار پر تبادلہ خیال کیا، جس کے لئے مذکورہ پارک کے آس پاس کی زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر سائیکل ٹریک کی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع میں سیاحت کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی میں یہ شعبہ ایک اہم جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ سیاحت کے شعبے میں لئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کاموں کی رفتار کو تیز کرے تاکہ یہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں۔

انہوں نے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئےکورونا وائرس پھیلنے کے سلسلے میں جاری کردہ رہنما خطوط اور ایس او پیز کی پاسداری کی تاکید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.