ETV Bharat / state

سوپور میں 21 سالہ نوجوان لاپتہ - پولیس اسٹیشن سوپور

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے لاپتہ نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سوپور میں 21 سالہ نوجوان لاپتہ
سوپور میں 21 سالہ نوجوان لاپتہ
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 7:34 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ نوجوان دو دنوں سے لاپتہ ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصبے کے خوجہ گلگت علاقے سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ عامر سراج بٹ 24 جون کو اپنے ماموں کے گھر آدی پورہ جانے کے بعد واپس نہیں لوٹا۔

عامر کے والد سراج الدین بٹ نے اپنے رشتہ داروں کو عامر کے حوالے سے معلومات حاصل کیں تاہم عامر کا کہیں پتہ نہیں چلا جس کے بعد پورے خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بسیار تلاش کے باوجود عامر کا کوئی سراغ نہ مل سکا، جس کے بعد عامر کے والد نے پولیس اسٹیشن سوپور میں جمعرات کو گمشدگی کی ایک رپورٹ درج کی۔

اس حوالے سے سوپور پولیس نے مقامی باشندوں سے بھی عامر کو ڈھونڈنے میں مدد طلب کی ہے، سوپور پولیس نے فون نمبر جاری کرتے ہوئے کہا: ’’اگر عامر کے بارے میں کسی کو بھی کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس کو فوری طور مطلع کرے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.