بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسندوں کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔ ہلاک پولیس اہلکار کی شناخت مدثر احمد ولد مقصود احمد کے طور پر ہوئی جو اوڑی کا رہنے والا تھا۔ مدثر احمد بطور ایس پی او پولیس میں کام کر رہے تھے۔ Encounter in Baramulla
مدثر احمد کی لاش مقامی گاؤں اوڑی پہنچ چکی ہے۔ گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں کے علاوہ انتظامیہ کے افسران بھی گاؤں میں موجود ہیں۔ وہیں مدثر احمد کے والد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کی جان بچ گئی، ہمیں بہت خوشی ہے۔ اس پر ہمارے پورے خاندان کو فخر ہے اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ایسا بیٹا میرے گھر میں پیدا ہوا۔ اس نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی، ہمیں فخر ہے۔Body of Slain Police Officer Reached Uri