ETV Bharat / state

Russian Poplars Cause of Concern: سفیدے کے درختوں سے عوام پریشان - درختوں سے نکلنے والی روئی سے عوام کو سخت مشکلات

’’روسی سفیدے سے نکلنے والی روئی سے لوگ مختلف الرجی کا شکار ہو رہے ہیں۔ وہیں ان درختوں کی شاخیں ٹوٹنے یا بعض اوقات درخت کے جڑ سے اکھڑنے سے حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔‘‘ Baramulla Residents Demand Cutting Down of Russian Poplars

Baramulla Residents Demand Cutting Down of Russian Poplars : سفیدے کے درختوں سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 23, 2022, 7:26 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بارہمولہ کے سوپور، زنگیر اور رفیع آباد سمیت دیگر مختلف علاقوں میں روسی سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی سے لوگ نہ صرف گلے کی خراش اور زکام جیسی الرجی کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ انسانی بستیوں کے قریب تن آور درختوں سے جان و مال کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Russian Poplars Cause of concern

سفیدے کے درختوں سے نکلنے والی روئی سے عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ رہائشی مکانات کے قریب اونچے درختوں خاص کر روسی سفیدے اکثر و بیشتر جان و مال کے نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ Residents Demand Cutting Down of Russian Poplars لوگوں کا کہنا ہے کہ ان درختوں سے نکلنے والی روئی سے لوگ مختلف الرجی کا شکار ہو رہے ہیں وہیں ان درختوں کی شاخیں ٹوٹنے یا بعض اوقات درخت جڑ سے اکھڑنے سے حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔

مقامی باشندون نے مزید کہا کہ روسی سفیدے سے نکلنے والی روئی سے نہ صرف رہائشیوں بلکہ ڈرائیوروں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد مرتبہ اسکوٹی یا موٹر سائیکل سواروں کے منہ، ناک یا آنکھ میں روئی داخل ہونے سے موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں ضلع بارہمولہ کی ایک شادی کی تقریب کا بھی حوالہ دیتے ہوئے رہائشی علاقوں کے قریب سفیدے کے درختوں کو کاٹنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: 'سفیدے کی روئی سے ایلرجی نہیں ہوتی'

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ضلع بارہمولہ میں تیز ہوائوں کے سبب ایک درخت کی شاخ شامیانے پر گر آنے سے پچاس کے قریب مہمان بال بال بچ نکلنے تھے۔ مقامی باشندوں نے حکام سے تن آور درختوں خصوصا روسی سفیدے کو عوامی بہبود کی خاطر کاٹے جانے کے احکامات صادر کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.