عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خطیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع بارہمولہ کے منی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں وہیں گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خبر لکھے جانے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔