ضلع بارہمولہ میں پٹن علاقے کے ماگرے پورہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 29آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
علاقے کو محاصرے میں لیکر حفاظتی اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں، علاقے میں کسی کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
خبر لکھے جانے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھی۔