شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروس کو ایک بار پھر دو دنوں کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارہمولہ تا بانہال ریل سروس 21 اور 22 جولائی کو بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بارہمولہ- بانہال ریل سروس 14 جولائی سے بحال ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی نگرانی والے اسرائیلی اسپائی ویئر میں عمران خان کا نمبر شامل: میڈیا رپورٹ
وادیٔ کشمیر میں کورونا کرفیو کے پیش نظر سات ماہ کی معطلی کے بعد یکم جولائی سے ٹرین خدمات کو بحال کردیا گیا تھا۔ حکام نے وادی میں کورونا کی دوسری لہر میں ہورہی تیزی کے پیشِ نظر 10 مئی کو ٹرین سروس معطل کردی تھی۔
یو این آئی