ETV Bharat / state

World AIDS Day 2022 جی ایم سی بارہمولہ میں عالمی یومِ ایڈز کے موقع پر بیداری تقریب - جی ایم سی بارہمولہ میں تقریب بیداری تقریب منعقد

اس تقریب میں ڈاکٹر روبی ریشی نے کہا کہ آج کی تاریخ کو پورے دنیا میں عالمی ایڈس کے طور پر منایا جاتا ہے، کیونکہ یہ ایک ایسا وائرس ہے جس سے انسان کی جان چلی جاتی ہے۔ اس پر قابو پانے اور اس سے متعلق متعدد پہلؤں سے لوگوں کو واقف کرانے کے لیے اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔ GMC Baramulla observes ‘World AIDS Day’

عالمی یومِ ایڈز
عالمی یومِ ایڈز
author img

By

Published : Dec 2, 2022, 8:28 AM IST

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع ڈگری کالج بارہمولہ میں عالمی یوم ایڈس کے حوالے سے ایک بیداری تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام کا اہتمام مائیکرو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ جی ایم سی بارہمولہ اور جی ڈی سی بارہمولہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ مذکورہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر جی ایم سی پرنسپل ڈاکٹر روبی ریشی،پرنسپل ڈگری کالج بارہمولہ، پروفیسر فاروق احمد راتھر،وائس پرنسپل ڈگری کالج بارہمولہ، طارق احمد چالکو،ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ مائیکرو بیولاجی، ڈاکٹر جنید احمد،ڈاکٹر شوکت احمد،ڈاکٹر امارہکے علاوہ جی ایم سی اور ڈگری کالج کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔GMC Baramulla observes ‘World AIDS Day’

عالمی یومِ ایڈز

ڈاکٹر روبی ریشی نے اس بات پر زور دیتے ہوے کہا کہ آج کی تاریخ کو پورے دنیا میں عالمی ایڈس کے حوالے سے اجاگر کیا جاتا ہے،کیونکہ یہ ایک ایسا وائرس ہے جس سے انسان کی جان چلی جاتی ہے۔اس پر قابو پانے اور اس سے متعلق متعدد پہلؤں سے لوگوں کو واقف کرانے کے لئے اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔ اس پروگرام کو ہر سال عالمی سطح پر یکم دسمبر کو ہی منایا جاتا ہے تاکہ ہر انسان اس مرض کے بارے میں جان سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس وائرس میں مبتلا ہیں ہمیں ان سے امتیازی سلوک نہیں برتنا چاہیےبلکہ ان کے ساتھ اچھے سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ ان کا خاص خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔اس دوران ڈاکٹر شوکت نے آن لائن طریقہ سے ایک پرزینٹیشن پیش کی،اس میں وائرس سے متعلق چند علامتوں کو بھی اجاگر کیا گیا،تاکہ لوگ نہ صرف اس سے بچ سکیں بلکہ اس مہلک مرض کے علامات سے بھی واقف ہوسکیں۔ اس دوران جی ایم سی بارہمولہ کے طلباء نے بھی ایک ڈرامہ پیش کیا جس میں اس مرض میں مبتلا افراد کے ساتھ پیش آنے کے طریقہ کار کا اجاگر کیا گیا۔

میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوے ڈاکٹر روبی ریشی نے کہا کہ آج پوری دنیا کے اندر ایڈس وائرس کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس سے بچنے اور اس کو کم کرنے کے حوالے سے آج جگہ جگہ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Aids Day: رامبن ضلع ہسپتال میں عالمی یوم ایڈز منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.