پولیس اور فوج نے جمعرات کو شمالی ضلع بارہمولہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک اُوڑی علاقے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔ یہ واقعہ دلنجہ گاوں میں پیش آیا جو کنٹرول لائن کے نزدیک ہے۔
فوج نے اُوڑی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ برآمدشدہ ہتھیاروں میں پاکستان میں بنی دو بندوقیں، پاکستان میں بنے دو پستول بشمول چار میگزین، ایم 16 رائفل بشمول 4 میگزین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لداخی خاتون کی جسد خاکی چند گھنٹوں میں بلتستان سے کیسے منتقل ہوئی؟
فوج کے مطابق اُنہیں پولیس کی طرف سے اس بات کی مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ دلنجہ علاقے میں ہتھیار موجود ہیں جس کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر کے مذکورہ ہتھیاربر آمد کئے گئے۔
اوڑی کا علاقہ لائن آف کنٹرول کے متصل واقع ہے۔ ماجی میں عسکریت پسندوں نے اس علاقے کو دراندازی کیلئے استعمال کیا لیکن تاربندی کے بعد دراندازی کے واقعات میں کافی کمی ہوئی ہے۔ دو سال قبل اسی علاقے میں فوج کے ایک کیمپ پر عسکریت پسندوں کے ایک شدید حملے میں درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے سرجیکل اسٹرائکس کی تھیں جس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ طکے تھے۔