ETV Bharat / state

بارہمولہ کا ایک قصبہ بنیادی سہولیات سے محروم - news of Baramulla

پانی کی قلت سے تاجل کے باشندے حکام کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں۔

Baramulla
Baramulla
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 2:34 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کےاوڑی علاقے کے تاجل میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے رہائشیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ ان کی پریشانی اس وقت بڑھ جاتی ہے جب متعلقہ حکام اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ خواتین ندیوں اور چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہیں جو میلوں دور ہے۔

بارمولہ کا ایک قصبہ بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے محکمہ، اوڑی سے بار بار شکایت کی ہے کہ انہیں پانی کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں واٹر سپلائی سسٹم پوری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

مقامی باشندہ مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا ہے کہ انتظامیہ جل جیون اسکیم سے پانی گھر گھر پہنچانے کی بات کرتا ہے لیکن زمیں پر ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
تاجل گاؤں کے باشندوں نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے انہیں جل جیون اسکیم سے پینے کا پانی فراہم کیا جانا چاہئے اور ہم نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای)میں اس کے متعلق کئی شکایات بھی درج کرائیں ہے لیکن سب بیکار ہے۔

مقامی باشندہ محمد حسین کا کہنا ہے کہ لمبے لمبے دعوں کے باوجود حکام پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس افسوس ناک مسئلہ کی وجہ سے گاؤں کے سپلائی پائپ سوکھ چکے ہیں۔

مقامی باشندوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے جو جلد از جلد حل کرائیں تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.