سماجی ویب سائٹس پر ایک چھ سالہ کشمیری بچے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں وہ بچہ لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کو مخاطب ہو کر زوم آن لائن کلاسیز کے حوالے سے شکایات کرتا ہے۔ بچے کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 'ہمارے گاؤں میں انٹرنیٹ نہیں چل رہا ہے اس سے ہم کو آن لائن کلاسز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہاں پر ایک جیو ٹاور تو لگایا تھا لیکن ابھی تک اسے چالو نہیں کیا گیا ہے'۔
بچے نے لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا سے یہ گزارش کی ہے کہ ہمارے گاؤں میں نیٹ ورک کو بحال کیا جائے۔ اس ویڈیو کو لوگوں نے کافی پسند کیا اور اس چھ سالہ بچے کی ستائش کی جارہی ہے۔