ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'فوج کے ایک ریٹائرڈ کپتان غلام رسول خان نے شوکبا گاؤں میں اپنی بیوی جس کی شناخت فاطمہ بیگم (50) کے نام سے ہوئی ہے، کو 12 بور کی بندوق سے گولی مار دی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس واقعے کے بعد فاطمہ کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ منتقل کر دیا گیا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ابتدائی علاج کے بعد انہیں خصوصی علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر ریفر کیا گیا اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔'