جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف کے دو معاونوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مشتبہ مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کچھ افراد کو عسکریت پسندوں کی مدد اور رسد فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ان دونوں کو مشترکہ طور پر بانڈی پورہ پولیس، 14 آر آر اور 3 بٹالین سی آر پی ایف نے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ مکمل تفتیش اور تکنیکی تجزیہ کے بعد ٹی آر ایف کے دو او جی ڈبلیو مشتاق احمد پرے ولد بشیر احمد پرے ساکن گنڈ پورہ رام پورہ اور ساجد احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن صوفی گنڈ ترال کو عسکری سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ پولیس تھانہ ارگام میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
بانڈی پورہ میں ٹی آر ایف کے دو عسکری معاون گرفتار
گرفتار شدہ افراد عسکریت پسندوں کو مدد اور رسد فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ ان دونوں کو مشترکہ طور پر بانڈی پورہ پولیس، 14 آر آر اور 3 بٹالین سی آر پی ایف نے گرفتار کر لیا۔