ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: تیسری سنو رگبی چمپئن شپ شروع - علیز اسپورٹس اکادمی

ضلع بانڈی پورہ میں تیسری سنو رگبی چمپئن شپ میں ضلع کی نو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

بانڈی پورہ: تیسری سنو رگبی چمپئن شپ شروع

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 1:55 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے شیر کشمیر اسپورٹس سٹیڈیم میں تیسری سنو رگبی چیمپئن شپ شروع ہوگئی ہے۔

چیمپین شپ میں ضلع کی نو ٹیمیں شرکت کر رہی ہے۔

بانڈی پورہ: تیسری سنو رگبی چمپئن شپ شروع

چمپئن شپ میں ضلع بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور اس چمپئن شپ میں کھلاڑیوں سمیت شائقین میں بھی جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ’’منفی ہو یا مثبت درجہ حرارت، کھلاڑی کے لئے یہ سب کوئی معنی نہیں رکھتا اور برف پر رگبی کھیلنے کا ایک الگ ہی لطف ہے۔‘‘

علیز اسپورٹس اکادمی (Ali's Sports Academy) کی جانب سے آرگنائز کی گئی چیمپین شپ کا افتتاح ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ ادریس احمد نے کیا اس موقع پر فوج کے ٹاؤن کمانڈر میجر روہت نایر اور پولیس بھی موجود تھے۔

سپورٹس اکیڈمی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر اس طرح کی چمپئن شپ سے کھلاڑیوں کو آگے بڑے ایونٹس میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.