ETV Bharat / state

گریز میں آتشزدگی، متعدد مکانات خاکستر - بدواب طلیل اور بکتور

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں ہفتے کی رات ہوئی آتشزدگی میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

گریز میں آتشزدگی، متعدد مکانات خاکستر
گریز میں آتشزدگی، متعدد مکانات خاکستر
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 12:04 PM IST

اطلاعات کے مطابق گریز سیکٹر میں بدواب طلیل اور بکتور میں ہفتے کی رات زبردست آگ بھڑک گئی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور دکان سمیت مال و مویشی کو نقصان پہنچا ہے۔

گریز میں آتشزدگی، متعدد مکانات خاکستر
گریز میں آتشزدگی، متعدد مکانات خاکستر

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں کئی مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوچکے ہیں جبکہ دس سے زائد مکانات کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے اور تقریبا تیس مویشی بھی اس زد میں آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم گھروں میں رہائش پذیر تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چمنی کی وجہ سے آگ لگی ہے، تاہم پولیس نے واقعے سے متعلق ایک مقدمہ درج کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.