ETV Bharat / state

Review Meeting in Bandipora: ڈی سی پانڈی پورہ نے عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 6:33 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ World Environment Day in Bandipora

review meeting in bandipora on the occasion of world environment day
ڈی سی پانڈی پورہ نے عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں بلائی گئی میٹنگ میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا DC Bandipora Review Meeting ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ وسیم راجہ، سیکریٹری ڈی ایل ایس اے فائقہ نذیر، اے سی ڈی بانڈی پورہ عبدالرشید داس، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت سید الطاف حسین موسوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں سڑکوں اور آبی ذخائر کی صفائی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ عالمی یوم ماحولیات کے پیش نظر ایک ہفتہ طویل صفائی پروگرام پیر سے چلے گا Cleanliness Drive in Bandipora۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے صاف و صفائی کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ یہ انسانی صحت اور تحفظ کے لیے بہت اہم ہیں اور اس کے دوسرے ان گنت فوائد بھی ہیں۔ '

انہوں نے کہاکہ بانڈی پورہ کو پلاسٹک سے پاک بنانے کے لیے "سِنگل یوز پلاسٹک " کے استعمال کو محدود کرنے کے طریقہ کار پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو اسکولوں اور کالجوں میں صفائی مہم شروع کرنے کے علاوہ پنچایت سطح پر عوام کو بھی صحت و صفائی کے پروگراموں میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.